0
Tuesday 14 Feb 2012 19:19

ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کی بنا پر سید حامد سعید کاظمی کو رہا کرے، حاجی حنیف طیب

ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کی بنا پر سید حامد سعید کاظمی کو رہا کرے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت لاہور ڈویژن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تقریبا ڈیڑھ سال ہونے کو ہے اس عرصہ میں تمام تر کوششوں کے باوجود ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، لیکن وہ مسلسل جیل کاٹ رہے ہیں جو کہ قانون و انصاف کے یکسر خلاف ہے۔ 

حاجی محمدحنیف طیب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کے باوجود سید حامد سعید کاظمی کو کلیئر کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی مخصوص اشارے پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سید حامد سعید کاظمی کو ناانصافی کا سامنا ہے وہاں خود ایف آئی اے جیسے معتبر ادارے کی حیثیت بھی مشکوک ہو رہی ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ اگر عوام میں اس ادارے کا اعتماد ختم ہو گیا تو ملک اور قوم کیلئے بڑا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو چاہئے کہ وہ سید حامد سعید کاظمی کو فوری انصاف فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 137809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش