0
Tuesday 10 Apr 2012 03:34

حافظ سعید کی گرفتاری سے متعلق امریکی بیان ملکی سلامتی پر حملہ ہے، دفاع پاکستان کونسل

حافظ سعید کی گرفتاری سے متعلق امریکی بیان ملکی سلامتی پر حملہ ہے، دفاع پاکستان کونسل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام حافظ سعید سربراہ جماعت الدعوہ کی گرفتاری کے لیے رقم مختص کرنے کے امریکی اعلان کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ و دیگر کفری طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ و دیگر اسلام دشمن قوتیں کبھی پاکستان کی دوست نہیں رہیں بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں لگی رہی ہیں۔ حافظ سعید کو امریکہ اور بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دفاع پاکستان کونسل اسلام اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیگی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اپنے خلاف مقدمات سے باعزت بری ہو چکے ہیں، حافظ سعید کی گرفتاری کے سلسلے میں امریکی بیان ملکی سلامتی پر حملہ ہے امریکہ، اسرائیل، بھارت و دیگر کفری طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 151886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش