0
Sunday 15 Apr 2012 22:53

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، لارڈ نذیر

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، لارڈ نذیر
اسلام ٹائمز۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حد متارکہ کے دونوں جانب کشمیری قیادت کو مل بیٹھ کر ایک جامع اور مربوط حکمت عملی وضع کرنی چاہیے، لارڈ احمد نے ان خیالات کا اظہار یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں کے رہنمائوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور خطے میں رونماء ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کشمیری قیادت کو ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت حصول حق خودارادیت کی جدو جہد کو آگے بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے، کشمیر امریکن کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کشمیر کاز کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فائی نے سفارتی محاذ پرکشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدو جہد کو اجاگر کیا۔
 
اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر فائی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حق خودارادیت کے حوالے سے انکی روشن کی ہوئے مشعل کو فروزاں رکھیں گے، اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی ظلم و جبر اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے، حریت رہنمائوں نے لارڈ نزیر احمد کو برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا، حریت کانفرنس کے ایک گروپ کی قیادت محمود احمد ساغر جبکہ دوسرے کی قیادت غلام محمد صفی نے کی۔
خبر کا کوڈ : 153511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش