0
Monday 16 Apr 2012 23:27

آئندہ مذاکرات اور تعاون کی بنیاد این پی ٹی معاہدے پر استوار ہو گی، سعید جلیلی

آئندہ مذاکرات اور تعاون کی بنیاد این پی ٹی معاہدے پر استوار ہو گی، سعید جلیلی
اسلام ٹائمز۔ گروپ 1+ 5 کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کے دائرے میں اپنے حقوق چاہتا ہے اور ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں۔ سعید جلیلی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیار ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ایران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے، ایران پرامن اور اقتصادی مقاصد کے لئے اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ استنبول اجلاس میں گروپ 1+5 کے نمائندوں سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ مذاکرات اور تعاون کی بنیاد این پی ٹی معاہدے پر استوار ہو گی۔ سعید جلیلی نے سی این این کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے 25 بار اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے اور یہی بات امریکی اینٹیلیجنس نے بھی اپنی رپورٹس میں کہی ہے امریکی عوام اور یورپی ممالک کو فرضی اور جھوٹی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 153891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش