0
Tuesday 17 Apr 2012 01:14

حکومتی پالیسیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، نعیم اختر بھابھ

حکومتی پالیسیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، نعیم اختر بھابھ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات اور پارٹی وکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور بے روزگاری کم ہونے کی بجائے اس میں کئی گنا اضافہ چکا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے ارباب اختیار سب اچھا کی ہانک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے جو پاپڑ بیلنا پڑ رہے ہیں حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں، وہ تو صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے اتحادیوں کی بیساکھیاں سنبھالنے میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو روشنیوں سے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور حکومت کی غیر سنجیدگی سے اب غریب آدمی کا چولہا بھی ٹھنڈا ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا نعرہ کہ ملک سے غربت ختم کر کے دم لیں گے حکومتی اقدامات سے اس صورت میں پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ جب غریب کی روح اور جسم کا رشتہ ہی برقرار نہ رہ سکا تو غربت تو غریب کے ساتھ ہی ختم ہو جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 153904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش