0
Tuesday 17 Apr 2012 01:07

وفاق کی کمزور اور ناکام پالیسیوں کیوجہ سے ملک بری طرح متاثر ہو رہا ہے، تہمینہ دولتانہ

وفاق کی کمزور اور ناکام پالیسیوں کیوجہ سے ملک بری طرح متاثر ہو رہا ہے، تہمینہ دولتانہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وفاق نے ۱۸ویں ترمیم کے ذریعے مختلف وزارتیں تو صوبوں کو منتقل کر دی ہیں لیکن ان کے لیے وسائل ابھی تک فراہم نہیں کئے جا رہے، وفاق کی کمزور اور ناکام پالیسیوں سے ملک بری طرح متاثر ہو رہا ہے، خصوصی طور پر پنجاب کے ساتھ سوتیلے پن جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جوکہ پنجاب کے عوام کے مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے، وہاڑی میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں اور کھیل کے شعبہ میں اپنے علاقہ، ضلع، صوبہ اور ملک کا نام روشن کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 153900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش