0
Saturday 21 Nov 2009 14:19

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل خود نکالنا ہو گا،ہیلری کلنٹن

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل خود نکالنا ہو گا،ہیلری کلنٹن
واشنگٹن،کابل:امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان اور بھارت کو خود نکالنا ہو گا۔تاہم مذاکرات کیلئے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد تعطل کا شکار ہونے والے مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کیونکہ مذاکرات اہم ہیں۔تاہم یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل تلاش کریں اور مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیں۔
دریں اثنا افغان ریڈیو کو انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔امریکا چاہے گا کہ پاکستان دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے کی سلامتی سے وابستہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم دہشت گردوں اور شدت پسندوں کیخلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کے اتحاد کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 15468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش