0
Thursday 19 Nov 2009 09:27

بھارت سے تعلقات پر پاکستان کو خوفزدہ ہونے کی ضرور ت نہیں،امریکا

بھارت سے تعلقات پر پاکستان کو خوفزدہ ہونے کی ضرور ت نہیں،امریکا
واشنگٹن:جنوبی ایشیا کے لیے نائب امریکی وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے کہاہے کہ بھارت سے تعلقات میں اضافے کیلئے کئے جانیوالے امریکی اقدامات سے پاکستان کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔بھارتی وزیر اعظم من موہن کے دورہ امریکا سے قبل بریفنگ دیتے ہوئے رابرٹ بلیک نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت سے اپنے قریبی تعلقات برقرار رکھے گا۔ہم دونوں ملکوں سے اپنے روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور پاکستان کو بھارت سے تعلقات بڑھانے کے امریکی اقدامات پر تشویش کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ رابرٹ بلیک نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ نے اپنے آغاز میں ہی کہا تھا کہ امریکا بھارت کو نسبتاً نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان سے تعلقات پر توجہ مرکوز رکھے گا مگر اب بھارت سے تعلقات مضبوط بنائے جا رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 15329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش