0
Thursday 19 Apr 2012 17:53

علماء کانفرنس پاکستان کی ملت تشیع کی بہت بڑی کامیابی ہے، علامہ رمضان توقیر

علماء کانفرنس پاکستان کی ملت تشیع کی بہت بڑی کامیابی ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ علماء کانفرنس کو پاکستان کی ملت تشیع کی بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے علماء کرام کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم بیدار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام معزز علماء کرام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جو علامہ سید ساجد علی نقوی کی آواز پر اسلام آباد میں جمع ہوئے۔
 
انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی یہ شرکت امام علی علیہ السلام کے اس قول مبارک کا عملی مظاہرہ ہے جس میں آپ ع نے فرمایا کہ ''ایسی قوم بن جائو جب پکارے جائو تو نظر آئو''۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء کانفرنس پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات اور مسائل سے نکالنے میں معاون ثابت ہو گی اور یہ اتحاد و وحدت کا ایک عملی مظاہرہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 154789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش