0
Sunday 22 Nov 2009 14:11

غزہ:اسرائیلی طیاروں کی بمباری،سات فلسطینی زخمی

غزہ:اسرائیلی طیاروں کی بمباری،سات فلسطینی زخمی
غزہ:غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں سات شہری زخمی ہو گئے۔اس سے پہلے حماس اور دیگر جہادی گروپوں نے مشترکہ فیصلے کے تحت اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیلی طیاروں نے آج صبح سویرے غزہ کے شمالی شہر جبالیہ کو نشانہ بنایا۔حملے میں سات شہری زخمی ہو گئے۔جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسرائیل نے الزام لگایا کہ حملہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر دوبارہ راکٹ داغنے کے بعد کیا گیا۔تاہم امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسی آزاد ذریعے سے اسرائیلی الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سے پہلے حماس اور دیگر جہادی گروپوں نے ایک مشترکہ فیصلے کے تحت اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 15536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش