0
Tuesday 24 Apr 2012 10:17

پاکستانیوں کا نجی ائیرلائنز پر عدم اطمینان کا اظہار

پاکستانیوں کا نجی ائیرلائنز پر عدم اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ فضائی سفر کے خطرناک ہونے کے حاليہ تاثر کے بعد پروازوں سے اندرون ملک سفر ميں ۳۵ فيصد تک کمی ريکارڈ کی گئی ہے۔ سابق صدر ٹريول ايجنٹس ايسوسی ايشن نديم شريف نے میڈیا کو بتايا کہ بھوجا ائیر حادثے کے بعد ٹکٹ ريزويشن ميں زبردست کمی کا رحجان ہے جبکہ گذشتہ چند دنوں ميں کنفرم ٹکٹس کی منسوخی کی شرح بھی ۴۰ فيصد تک ريکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتايا کہ کمی کا رحجان جون، جولائی کے سب سے اچھے سيزن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ دوسری طرف پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملکی پروازوں ميں زائد ريزرويشن ہو رہی ہے۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھوجا ایئرلائنز کے طیاروں کے اڑان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ایئروردینس کے انسڑکٹر نے کراچی سے اسلام آباد، لاہور جانے والی پروازوں کے ایئروردینس سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیے۔ بھوجا ایئرکے طیاروں کے انسپیکشن کے دوران سی اے اے انسٹرکٹر نے طیاروں پر اعتراضات کرتے ہوئے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی، جبکہ پیر کو آٹھ گھنٹے سے زائد طیاروں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا، جانچ پڑتال کے دوران طیاروں کے لینڈنگ گیئر، دروازوں، سمیت دیگر حصوں پراعتراضات کیے گئے، جب تک انسپکشن مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک بھوجا ایئرلائن کا آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 156066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش