0
Sunday 22 Apr 2012 23:16

کراچی، طیارے کے ٹائر پھٹ گئے، لاہور میں ٹینک لیک، تحقیقات کا حکم

کراچی، طیارے کے ٹائر پھٹ گئے، لاہور میں ٹینک لیک، تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ دو اور طیارے حادثے سے شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز کا دوارن لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا اور لاہور میں اسی ائیر لائن کے طیارے کا فیول ٹینک لیک کر گیا، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز ایم ایل 112 جس میں عملے سمیت 178 افراد سوار تھے، لینڈنگ کے دوران اس کے ٹائر پھٹ گئے، فوری طور ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، تاہم امدادی ٹیمیں 20 منٹ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور طیارے کو گھیرے میں لے لیا، طیارے تمام مسافر محفوظ رہے۔
 
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کا رن وے تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا اور کراچی آنے والوں کی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، شاہین ائیر لائن کے دوارن لینڈنگ ٹائر پھٹنے کے واقعے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے تحقیات کا حکم دے دیا جبکہ وزیر دفاع احمد مختار نے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیم یوسف زئی کو جلد از جلد نجی کمپنیوں کے زیراستعمال تمام طیاروں کی فٹنس کی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ایم ڈی پی آئی اے نے مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں، سول ایوی ایشن حکام نے بتایا رن وے کھلنے کے بعد پروازوں کو کراچی ائیرپورٹ اتارا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 155646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش