0
Tuesday 24 Apr 2012 20:04

حافظ سعید نے عوامی اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی حکومتی ہدایت مسترد کر دی

حافظ سعید نے عوامی اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی حکومتی ہدایت مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایات کو مسترد کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے جلسوں میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ڈر کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے کہ میرے عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے سے امریکہ ردعمل کا اظہار نہ کر دے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی قسم کی ہدایت پر عمل نہیں کروں گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان سنیٹیر پرویز رشید نے حکومت کی طرف سے حافظ سعید کو ملنے والی ہدایات پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ یاد رہے کہ حافظ سعید نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف کوئٹہ میں رواں ہفتے دفاع پاکستان کونسل کے جلسے سے خطاب کریں گے اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے حکومتی فیصلے کے خلاف عوامی رائے عامہ کو ہموار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 156260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش