0
Tuesday 24 Apr 2012 17:17

دفاع پاکستان کونسل میں ایسی کوئی جماعت شامل نہیں جس پر دہشتگردی کا الزام ہو، اعجاز الحق

دفاع پاکستان کونسل میں ایسی کوئی جماعت شامل نہیں جس پر دہشتگردی کا الزام ہو، اعجاز الحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے سرائیکی صوبے کا نعرہ لگا رہی ہے۔ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو چار سالوں میں نیا صوبہ بن چکا ہوتا، اب انتخابات میں عوامی ہمدردیاں حاصل کرنا ان کا مقصد ہے، ملک میں نئے صوبے بننے چاہییں، اگر ڈویژن کی سطح پر بھی صوبہ بنا دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اعجازالحق نے کہا کہ بھوجا ایئر طیارے حادثے کا ذمہ دار کون ہے اس کی جوڈیشل انکوائری کرا کے رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، اُنہوں نے کہا کہ سیاچن سے فوجیں ہٹانے میں پہل کرنے سے متعلق نواز شریف کے بیان پر دعا ہی کر سکتا ہوں، بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے حق میں ہیں لیکن پہلے کشمیر جیسے مسئلے کو حل کیا جائے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل میں ایسی کوئی جماعت شامل نہیں جس پر دہشت گردی کا الزام ہو، پاکستان کی عدالت حافظ سعید کو دہشتگرد قرار دے تو اس سے بھی ہاتھ ملانا پسند نہیں کروں گا، تاہم امریکی اشارے پر ہم ملکی دفاع مین معاون قوتوں کو دہشتگرد قرار نہیں دے سکتے، اُنہوں نے کہا کہ بہاولپور اور بہاولنگر میں بہت پسماندگی ہے وفاقی حکومت نے صرف ملتان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 156202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش