0
Monday 30 Apr 2012 12:45

پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ

پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔ آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے چار روپے اٹھاسی پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ بتیس پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت نے گذشتہ ماہ بھی نقصان برداشت کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی صورت میں سی این جی کی قیمت میں بھی ایک روپیہ چوالیس پیسے کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے تین مئی کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں چار ہزار ۸۵۰ روپے فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ایل پی جی کی قیمت ۷۸ ہزار ۵۰۰ روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ سے قیمت منسلک ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی فی کلو پانچ روپے، گھریلو سلنڈر ۵۷ اور کمرشل سلنڈر ۲۲۰ روپے مہنگا ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمت کا نوٹیفکیشن پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت تین مئی کو اوگرا کی جانب سے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 157763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش