0
Monday 30 Apr 2012 19:19

حکومت جمہوری روایات کو پامال نہیں ہونے دے گی، قمر زمان کائرہ

حکومت جمہوری روایات کو پامال نہیں ہونے دے گی، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ وزير اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم ليگ ن آج قومی اسمبلی کے اجلاس ميں جتنا جارحانہ رويہ اختيار کرنا چاہتی ہے کر لے۔ اپنے ايک بيان ميں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس ميں صبر و تحمل سے ايوان کی کارروائی چلائيں گے۔ کسی صورت جمہوری روايات کو ہاتھ سے جانے نہيں ديں گے۔ وفاقی وزير اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ ن آج جو کچھ بھی کرے گی وہ قوم کے سامنے ہو گا اس لئے جتنا جارحانہ رويہ اپنانا چاہتی ہے اپنا لے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اور ایوان کو جمہوری انداز میں ہی چلایا جائے گا۔ اگر مسلم لیگ ن نے ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کر کے اور غیر جمہوری رویہ اختیار کیا تو قوم دیکھ لے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت قطعی طور پر جمہوری روایات کو پامال نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 157862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش