0
Sunday 29 Apr 2012 20:27

ن لیگ کی لانگ مارچ راوی پل سے آگے نہیں جا سکے گی، چوہدری شجاعت

ن لیگ کی لانگ مارچ راوی پل سے آگے نہیں جا سکے گی، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فوج اقتدار میں نہیں آنا چاہتی وہ سیاستدانوں کی انتہا دیکھنا چاہتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم کی حیثیت کا پتہ چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمن ملک نے جو الزامات لگائے ہیں انہیں ثابت کریں اور رحمن ملک کے الزامات پر نواز شریف بھی بےگناہی ثابت کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی لانگ مارچ راوی پل سے آگے نہیں جا سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرنے والے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی پر ہونے کے باوجود وہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ تسلیم کرتے ہیں۔

مسلم ليگ ق کے صدر سينيٹر چودھری شجاعت حسين نے کہا ہے کہ فوج کو اقتدار ميں آنے کا کوئی شوق نہيں ،وہ سياستدانوں کی انتہا ديکھ رہی ہے جبکہ وہ حکمِ امتناعی کے باوجود شہباز شريف کو وزيراعلی پنجاب تسليم کرتے ہيں۔ لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سينيٹر چودھری شجاعت حسين نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اگر عدليہ کے احکامات ماننے کے دعويدار ہيں تو عدالتی حکم پر جلد از جلد بلدياتی انتخابات بھی کرائيں، اس سے ان پر پنجاب ميں ن ليگ کی مقبوليت کا پول بھی کھل جائيگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، ہمارے چوزوں کو ساتھ ملا کر پنجاب ميں حکومت کرنے والے جتنا مرضی دانہ ڈاليں، وہ اپنی اصل جماعت ميں واپس ضرور آئيں گے۔
خبر کا کوڈ : 157528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش