0
Wednesday 2 May 2012 18:01

قرضہ معاف کرانے کا ثبوت لے آئيں سياست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف

قرضہ معاف کرانے کا ثبوت لے آئيں سياست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایکبار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر ان پر یا ان کے خاندان پر ایک پائی قرضے کی یا سود کی معافی کی مد میں ثابت ہو جائے تو وہ نہ صرف وزارت اعلیٰ بلکہ سیاست کو بھی ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ دیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے شہباز شریف نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں لوٹ مار کرنے والے اگر پیسہ واپس لے آئیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر یا ان کے خاندان کے فرد پر ایک پائی قرضہ معاف کرانے یا سود کی معافی ثابت ہو جائے تو وہ سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین منصفانہ نظام نے پاکستان کی لٹیا ڈبو دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملہ ہوتا ہے اور ابھی ناحق خون بھی خشک نہیں ہو پاتا دوسرا ہو جاتا ہے اور کوئی نہیں بولتا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر رحمان ملک شریف خاندان کے خلاف قرضے معاف کرانے کے ثبوت پیش کریں تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر سیاست چھوڑ دیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کے حمام میں ججز، جرنیل اور اشرافیہ سمیت تمام ننگے ہیں، کرپشن کا خاتمہ مشکل ہے، لیکن ناممکن نہیں، اگر آج اسلام آباد والے قربانی دیں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں اور 400 ارب روپے کا سرکلر ڈيٹ بھی ختم ہو جائيگا، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خیر باد نہ کیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کا کفن بھی میلا نہیں ہوتا کہ ایک اور حملہ کر دیا جاتا ہے، یہی ڈرون حملے اگر بھارت یا کسی اور ملک پر کئے جائیں تو انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا۔

شہباز شريف نے کہا کہ ملک بدترين دور سے گزر رہا ہے اور ملکی دولت کو بےدردی سے لوٹا جا رہا ہے، ليکن ہم نے ہی ملک کو ٹھيک کرنا ہے۔ انہوں نے نام لئے بغير کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، شہبازشريف نے کہا کہ تھانہ کلچر خراب تھا ليکن گذشتہ چارسال جتنی خرابی کبھی نہيں رہی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے روايتی انداز ميں شعر بھی سنائے۔
خبر کا کوڈ : 158444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش