0
Friday 4 May 2012 12:20

حکومتی کارکردگی، 4 سال میں 11.60 کھرب کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے

حکومتی کارکردگی، 4 سال میں 11.60 کھرب کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت خزانہ نے بتايا ہے کہ موجودہ حکومت نے 4 سالہ دور ميں ساڑھے 11 کھرب روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ چھاپے، سب سے زيادہ ايک ہزار ماليت والے ساڑھے 6 کھرب روپے سے زائد کے نوٹ چھاپے گئے۔ وزارت خزانہ نے آج قومی اسمبلی کو تحريری جواب ميں بتايا کہ گذشتہ 4 سالہ دور ميں 11 کھرب 66 ارب روپے کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے، پانچ روپے والے 7 ارب کے، 10 روپے ماليت کے 27 ارب اور 20 روپے والے 14 ارب کے نوٹ چھاپے گئے، پچاس روپے ماليت ولے 30 ارب کے نوٹ، 100 روپے والے 92 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے، جواب ميں بتايا گيا کہ 500 ماليت والے 216 ارب اور ايک ہزار روپے ماليت والے 676 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے، سب سے بڑے کرنسی نوٹ 5 ہزار ماليت کے 102 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے۔
خبر کا کوڈ : 158815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش