0
Monday 16 Jan 2012 13:32

زرداری حکومت نے معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ڈاکٹر شاہد حسن

زرداری حکومت نے معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ڈاکٹر شاہد حسن
اسلام ٹائمز۔ زرداری، گیلانی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے تین سالوں میں ملکی معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ہنری کسنجر کی اکتوبر 2001ء کی پیشگوئی کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کی جنگ افغانستان سے پاکستان میں منتقل کرنا شروع کر دی ہے، ساتواں این ایف سی ایوارڈ ملکی معیشت کی تباہی کا نسخہ ہے، جسے موجودہ حکومت اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے، این آر او کا اجراء پاکستان کیخلاف گہری سازش تھی جس کا مقصد پاکستانی معیشت کو تباہ کرنا تھا، زرداری اور گیلانی نے امریکی ایماء پر ہونیوالے اس معاہدے کے تحت پاکستانی معیشت کو دانستہ طور پر تباہ کیا ہے، امریکا نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کیلئے آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دلایا۔
 
ہالبروک، زرداری کی مشاورت سے افغانستان پاکستان کیلئے ایلچی مقرر ہوئے۔ یہ انکشافات معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے اپنی تازہ تصنیف ”پاکستان اور امریکا، دہشتگردی، سیاست و معیشت“ میں کیے ہیں۔ مصنف کے مطابق امریکی دباؤ پر پاکستانی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو التواء میں ڈا ل رہی ہے، نائن الیون کے بعد فوجی حکومت اور بعدازاں موجودہ حکومت نے کرپشن اور ٹیکس چوری کی دولت کو قانونی تحفظ دینے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اجراء کیا جو کہ ”مالیاتی این آر او“ ہے، گزشتہ دس برسوں میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں سے غریب سے امیر طبقوں کو 11 ہزار ارب روپے منتقل ہوئے، ساڑھے تین برسوں میں دو کروڑ ستر لاکھ مزید افراد غربت سے نیچے چلے گئے۔
 
دس کروڑ پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی اور 14 کروڑ کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ایبٹ آباد آپریشن کے بعد جون 2009ء میں منظور کردہ وفاقی بجٹ میں بیرونی وسائل پر انحصار بڑھایا گیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ مشترکہ قرارداد پر عمل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ مصنف کے مطابق امریکا کی سرتوڑ کوششوں سے جاری ہونے والے این آر او کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس جنگ میں تمام حدود پار کر دیں اور پاکستان کی سلامتی، بقا، یکجہتی اور معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ صدر زرداری نے ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا جب کہ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی سرحدوں کی پامالی کو فتح عظیم قرار دیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ کیری لوگر ایکٹ بھی پاکستان کے لیے ایک پھندا ہی تھا۔
خبر کا کوڈ : 130679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش