0
Tuesday 8 May 2012 12:34

اسلام آباد میں وسیع و عریض امریکی سفارتخانے کی تعمیر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، حاجی حنیف طیب

اسلام آباد میں وسیع و عریض امریکی سفارتخانے کی تعمیر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ایکڑ پر 7 منزلہ امریکی سفارتخانے کی تعمیر پر مختلف مذہبی رہنماؤں نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ سُنّی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وسیع و عریض امریکی سفارتخانے کی تعمیر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، اس لیے حکومت امریکی سفارتخانے کی تعمیر اور توسیع کا اجازت نامہ منسوخ کرے، کیونکہ کثیر المنزلہ سفارتخانے کی عمارت سے اسلام آباد غیر محفوظ ہو جائے گا۔

عالمی تنظیم اہل سُنّت کے امیر پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے امریکی سفارتخانے کا تعمیراتی کام قادیانیوں کے سپرد کیا گیا ہے، یہ سارا عمل مشکوک اور پُر اسرار ہے۔ جماعت اہل سُنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع سے سی آئی اے کا بہت بڑا اڈہ وفاقی دارالحکومت میں قائم ہو جائے گا، جس میں کئی ریمنڈ ڈیوس ٹھہریں گے اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کریں گے۔

مرکزی جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی اور صوبائی چیف آرگنائزر صاحبزادہ محمد عمار سعید نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہا رہا ہے اور ہمارے حکمران وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے ملک دشمن منصوبے میں تعاون کر رہے ہیں، یہ عمل امریکی غلامی کی بدترین مثال ہے۔ نواز کھرل نے کہا کہ اگر حکومت نے امریکی سفارتخانے کی تعمیر کا اجازت نامہ منسوخ نہ کیا تو پوری قوم اسلام آباد کی طرف مارچ کرئے گی اور سفارتخانہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 160000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش