0
Tuesday 8 May 2012 12:02

ملک کے باشعور طلباء کو متحد ہو کر باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی ہو گا، اے ٹی آئی

ملک کے باشعور طلباء کو متحد ہو کر باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی ہو گا، اے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کی مرکزی شوریٰ کا کہنا ہے کہ ملکی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، پورے ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے، لسانیت کو ہوا دی جا رہی ہے، ان حالات میں جبکہ پورا ملک بالخصوص بلوچستان جل رہا ہے، ان حالات کے تناظر میں انجمن طلباء اسلام پاکستان نے ملک بھر میں ’’امید نو‘‘ طلباء کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز آئندہ ماہ لاہور سے کیا جائے گا، یہ پیغام اک امید کا پیغام ہو گا جو کہ طلباء اپنی قوت کا مظاہرہ کر کے ملک دشمن باالخصوص اسلام دشمن عناصر کو دینا چاہتے ہیں۔ ’’امید نوء‘‘ کا بنیادی مقصد اپنے اندر جذبہ جہاد پیدا کر کے اپنے ملک کو اسلام دشمن قوتوں کے چنگل سے نکالنے کی امید پیدا کرنا ہے۔

اجلاس کی صدارت سابق مرکزی رہنماء محمد شہزاد چشتی کر رہے تھے۔ اجلاس سے ناظم  A T I پنجاب حافظ احسان الحق نورانی، عثمان محی الدین کنوینئر لاہور نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زوہیب خاں نے کہا کہ اب دیس میں سر اٹھا کر چلنے کا وقت آ گیا ہے، ملک کے باشعور طلباء کو متحد ہو کر باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا اپنی خوبصورت تاریخ کو دہرانے کیلئے اقبال کے شاہین اپنے بھولے ماضی کو یاد کر کے مستقبل کو بدلیں گے۔ اجلاس میں لاہور شوریٰ کے اراکین مدثر اقبال، حافظ محمد قاسم، چوہدری عامرمیؤ، ریاض احمد، عدنان رضا و دیگر اراکین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 159990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش