0
Monday 30 Nov 2009 13:42

واشنگٹن:امریکی فضائی اڈے کے قریب فائرنگ،چار پولیس افسران ہلاک

واشنگٹن:امریکی فضائی اڈے کے قریب فائرنگ،چار پولیس افسران ہلاک
واشنگٹن:واشنگٹن میں مسلح شخص نے امریکی فضائی اڈے کے قریب فائرنگ کر کے چار پولیس افسر ہلاک کر دیئے۔واشنگٹن میں فائرنگ کا یہ واقعہ نواحی علاقے ٹاکوما میں میک کورڈ ائیر فورس بیس کے قریب کافی شاپ میں پیش آیا۔ پولیس افسران ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے کافی شاپ میں بیٹھے تھے کہ مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔کاونٹی شیرف آفس کے ترجمان کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔کافی شاپ میں کئی افراد موجود تھے مگر مسلح شخص نے پولیس افسران کے سوا کسی پر فائرنگ نہیں کی۔شیرف آفس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والے پولیس افسران کا تعلق کس ایجنسی سے تھا۔پولیس اور دیگر ایجنسیاں قاتل کو تلاش کر رہی ہیں۔جو،بیس سے تیس سال کا ایک سیاہ فام نوجوان بتایا جاتا ہے۔قاتل کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام 
کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش