0
Friday 11 May 2012 00:22

توانائی بحران پر جلد قابو پانے کیلئے صدر کی حکام کو سخت وراننگ

توانائی بحران پر جلد قابو پانے کیلئے صدر کی حکام کو سخت وراننگ
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے توانائی بحران پر جلد قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں توانائی بحران سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر پانی و بجلی، پٹرولیم کے وزراء اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ صدر نے بجلی کے بحران پر قابو نہ پانے پر نوید قمر کی سرزنش کی اور توانائی بحران پر جلد قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر زرداری کی زیر صدارت توانائی بحران پر ایوان صدر میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ وزیرپانی وبجلی نوید قمر نے صدر کو توانائی بحران پر بریفنگ دی اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ صدر نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر مربوط کوششیں کی جائیں۔ صدر نے کہا کہ بحران پر قابو پانے کیلے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاور پلانٹس کو تیل و گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین، سیکریٹری پانی وبجلی، سیکریٹری خزانہ، ایم ڈی پیپکو ، ایم ڈی سوئی نادرن اور سابق چیئرمین اپٹما گوہر عزیز شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 160724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش