0
Friday 11 May 2012 00:17

اصل ذمہ دار شہباز شریف، بجلی بحران پر عوام کے ساتھ ہیں، شجاعت حسین

اصل ذمہ دار شہباز شریف، بجلی بحران پر عوام کے ساتھ ہیں، شجاعت حسین
 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوامی مسئلہ کا فوری اور عملی حل پیش کیا جو وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے مسترد کر دیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجلی بحران کے اصل ذمہ دار شہباز شریف ہیں جنہوں نے دیگر وزرائے اعلٰی کو بھی بجلی بحران کے خاتمہ کا فارمولا منظور نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارمولا ملک کے ممتاز معاشی اور تکنیکی ماہرین سے مشاورت کے بعد پیش کیا گیا تھا جس سے تین چار ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شہروں میں مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا اور دیہات میں بھی بجلی کی بندش کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد نہ ہوتا، لیکن اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ بجلی کے بحران سے ملک کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے اس فارمولا کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ یہ ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
 
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں ان کے حصہ سے 12 فیصد زائد دیا جو 50 ارب روپے ماہانہ بنتے ہیں اور صوبے سات ماہ تک یہ رقم وصول کر چکے ہیں۔ اگر صوبے تین ماہ تک یہ اضافی رقم نہ لیں تو 150 ارب روپے آئی پی پیز کو دینے سے ہماری بجلی کی پیداوار میگا واٹ تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ہماری بجلی پیدا کرنے کی مجموعی استعداد 23 ہزار میگا واٹ ہے۔ انہوں نے کہا یہ امر افسوسناک ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو صرف اس بہانے سے بطور قرض دینے سے انکار کر دیا گیا کہ ان سے ہم نے مختلف ترقیاتی کام کرنے ہیں، حالانکہ سب سے ضروری چیز بجلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش