0
Tuesday 15 May 2012 22:52

نیٹو سپلائی کی بحالی قوم کے ساتھ تاریخی مذاق ہوگا، غفور حیدری

نیٹو سپلائی کی بحالی قوم کے ساتھ تاریخی مذاق ہوگا، غفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ اور قوم کے ساتھ تاریخی مذاق ہوگا۔ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر علمدرآمد کیا جائے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے کسی کے دباؤ میں قومی اور ملکی مفادات سے دستبردار نہ ہو۔ اداروں اور حکومت میں ٹکراؤ کی فضا جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے مگرحکومتی رٹ کہیں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں ستائیس مئی کو اسلام زندہ آباد کانفرنس منعقد ہو گی، جس کا مقصد بلوچ علاقوں میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف کی فضاء کو کم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 162305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش