0
Tuesday 15 May 2012 23:59

27 مئی کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا، مولانا اقتدار حسین

27 مئی کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا، مولانا اقتدار حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت کا سماں ہے ہر طرف دہشت گردی نے ملک کو گھیر رکھا ہے، حکمرانوں کی حالت یہ ہے کہ اُنہیں کرپشن اور ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، اس دوڑ میں بُرے سے بُرا سیاستدان اپنے آپ کو نیک ثابت کرنے کے چکروں میں ہے، ملک کی صورت حال یہ ہے کہ بڑے بڑے انویسٹرز پاکستان کو دہشت زدہ ملک قرار دے کر پاکستان چھوڑ چکے ہیں، بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ، توانائی کا بحران، سی این جی کا بحران ہے، ملکی منافع بخش اداروں کی نجکاری ہو چکی ہے، اور جو باقی بچ گئے ہیں اُن کو بھی بیچا جا رہا ہے، کراچی جل رہا ہے، گھر سے نکلنے والے آدمی کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ وہ گھر صحیح سلامت لوٹے گا بھی سہی یا نہیں، ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جو کہ پاکستان میں اپنا ایک وجود رکھتی ہے ملک بھر میں پاکستان کے استحکام کے لیے اور دنیا بھر میں قرآن و اہلبیت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف ملک بھر میں اجتماعات کر رہی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حسن آباد میں رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح امریکہ کی مداخلت بڑھ رہی وہ شدید خطرات کا موجب بن سکتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے نام پر امریکی اڈوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں آئے روز اہل تشیع کا قتل عام کیا جا رہا ہے، حکومت ایک عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، چیف جسٹس انصاف دینے کی بجائے دہشتگردوں کو رہا کر رہا ہے۔ مولانا اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں وحدت کا پرچم تھام کر میدان میں نکلی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حامی ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ۲۷مئی کو سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 162308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش