0
Friday 4 May 2012 01:49

ملتان، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب کے تشیع کو ایک لڑی میں پرو دیگی، مولانا اقتدار نقوی

ملتان، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب کے تشیع کو ایک لڑی میں پرو دیگی، مولانا اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مسلسل تشیع کے قتل عام، محرومیوں اور ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے یک زبان اور یک جان ہو کر جب نکلیں گے تو بڑی سے بڑی رکاوٹ کو روندتے منزل تک پہنچ جائیں گے، ان حالات میں حق مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ اپنا حق ان ظالم و جابر حکمرانوں سے چھیننے سے ملے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے بیاد کربلا کمیٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ حیدریہ گلگشت ملتان میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے، اُس نے سب سے پہلے اپنے دشمن کو پہچانا اور پھر اُس کے مقابلے میں مضبوط چٹان کی طرح کمر بستہ ہوئی۔
 
انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب کے تشیع کو ایک لڑی میں پرو دے گی۔ مولانا اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ملت کے ہر شخص کو دعوت دی جائے گی اور اُمید رکھتے ہیں اُمت کی وحدت اور مضبوطی کے لیے معاشرے کا ہر فرد اس میں شرکت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے شروع ہونے والی انقلاب کی یہ لہر یکم جولائی کو مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 158752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش