0
Wednesday 16 May 2012 00:13

ملتان، سرائیکستان قومی موومنٹ کا صوبہ جنوبی پنجاب کے خلاف احتجاج

ملتان، سرائیکستان قومی موومنٹ کا صوبہ جنوبی پنجاب کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خطہ سرائیکستان کو تقسیم کرنے اور سرائیکیوں کی لسانی، ثقافتی اورقومی شناختوں کو مسخ کرنے کے خلاف سرائیکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام چوک بوہڑ گیٹ ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت سرائیکستان قومی پارٹی کے ضلعی صدر اسد عباس نے کی، مظاہرین نے سرائیکی اور لسانی شناخت کے دشمنوں کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے کہا کہ مرکز میں پیپلز پارٹی کا کردار ہو یا تخت لاہور کا، دونوں صورتیں سرائیکیوں کی وحدت کے لیے خطرناک ہیں، اسد عباس نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے کہ جو ماضی میں سامراجیوں نے کردوں، بلوچوں اور پختونوں کو تقسیم کر کے کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ تینوں خطے پوری دنیا میں بدامنی کا پیغام دے رہے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سرائیکیوں کی تقسیم کے لیے صدر آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری شجاعت حسین اور اسفند یار ولی خان سب ایک ہو گئے ہیں۔ اسد عباس نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مرکز میں قرار داد جنوبی پنجاب کے نام سے پاس کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو علیحدہ صوبے میں شامل نہیں کرنا چاہتی، اسی طرح نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبہ کی قرارداد پاس کر کے ثابت کر دیا کہ وہ سرائیکیوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اسد عباس نے کہا کہ ہم اس طرح کی کسی تقسیم کو قبول نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 162313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش