0
Wednesday 16 May 2012 21:42

مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہادت کا آغاز

مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہادت کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہدائے حول کشمیر کے 22 ویں یوم شہادت اور شہید حریت کی شہادت کی مناسبت سے  کشمیر میں ہفتہ شہادت کا آغاز آج باقاعدہ مرکز علم و فن میرواعظ منزل سرینگر میں قرآن خوانی کی ایک نورانی مجلس سے کیا گیا، جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کے علاوہ سرکردہ علماء، آئمہ، خطباء اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، اور قرآن خوانی میں حصہ لیا، اسی طرح کی مجالس کشمیر بھر کی مرکزی مساجد کے علاوہ ایک خصوصی محفل کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر راجباغ سرینگر اور حریت کانفرنس کے ضلعی دفاتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں حریت قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں حصہ لیکر شہید ملت، شہید حریت، شہدائے حول اور دیگر تمام شہداء کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام میر واعظ منزل پر وادی بھر کے دو درجن سے زیادہ مدارس دینیہ اور اسلامی درسگاہوں کے قاری طلباء کے مابین حسن قرات کی ایک باوقار محفل صدر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر میرواعظ عمرفاروق کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
 
جس میں دارلعلوم کپوارہ دودھ ون، دارالعلوم براری پورہ ہندوارہ، جامعہ باب العلم بڈگام، دارالعلوم قاسمیہ لال بازار سرینگر، اسلامیہ اورینٹل کالج راجوری کدل، مدرسہ تعلیم القرآن واگنڈہ بارہمولہ، مرکزی دارالعلوم داﺅدیہ کولی پورہ خانیار، حنفیہ عربیہ کالج نورباغ سرینگر وغیرہ شامل تھے۔ پروفیسر طیب کاملی نے محفل کو ہر لحاظ سے منفرد قرار دیتے ہوئے شہید ملت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور حسن قرات کی کوشش کو انتہائی مبارک اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے شہید ملت اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی، جبکہ جج کے فرائض مولانا سید احمد سعید، مبارک احمد اور مولانا پیر علی اکبر نے انجام دیئے اور نظامت کے فرائض مولانا ایم ایس رحمن شمس نے ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 162534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش