0
Sunday 20 May 2012 20:53

بلوچ سرزمین کا سودا کرنے والے طوفان میں بہہ جائینگے، سردار اختر مینگل

بلوچ سرزمین کا سودا کرنے والے طوفان میں بہہ جائینگے، سردار اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے بی این پی سوراب کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک عشر ے سے بی این پی کے قائدین اور کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور انہیں پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔ مشرف دور میں انکے گیت گانے والے آج موجودہ حکومت کی چوکٹھ پر سجدہ ریز ہیں۔ بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشوں پر چپ کا روزہ رکھنے والے اور ماوں، بہنوں کی چادریں چھن جانے پر خاموش رہنے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ بلکہ اقتدار کے پجاری ہیں۔ جن کی سیاست کا زیادہ تر حصہ اقتدار کے ایوانوں میں گزرا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بی این پی سیاسی طور پر جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام مصائب کا خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری وابستگی اپنی سرزمین سے ہے۔ بلوچ سرزمین کا سودا کرنے والے سرخ طوفان میں بہہ جائینگے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا کہ بی این پی بلوچ شہداء کے افکار کو سردار عطاء اللہ مینگل کی رہبری اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں آگے لے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپوں میں بیٹھے ہیں۔ لیکن ان کے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 163719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش