0
Monday 21 May 2012 15:47

کورنگی، ناظم آباد، رضویہ، پی آئی بی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کورنگی، ناظم آباد، رضویہ، پی آئی بی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورنگی، ناظم آباد، رضویہ، پی آئی بی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے غوث پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پاپوش نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے جس کی شناخت فرید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر ناظم آباد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا، مقتولہ کا نام کائنات بی بی بتایا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 163963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش