0
Monday 21 May 2012 22:21

صدر کیجانب سے خصوصی نوٹس اور اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پا سکا

صدر کیجانب سے خصوصی نوٹس اور اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پا سکا
اسلام ٹائمز۔ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بجلی بحران پر خصوصی نوٹس اور اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پا سکا۔ پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور گیس کی فراہمی تاحال یقینی نہ بنائی جا سکی جس سے بجلی کا شارٹ فال 5600 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 20 گھنٹے تک ہو گیا ہے۔ کاروباری اور گھریلو صارفین معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے بلبلا اٹھے ہیں۔ 

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور کے کاروباری طبقات اور گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر فوری قابو نہ پایا گیا تو وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ایل ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 16905 کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 11905 میگا واٹ حاصل ہوئی جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو ہائیڈل پاور پلانٹس سے 4222 میگا واٹ، تھرمل 1638 میگا واٹ، آئی پی پیز سے 6045 میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار میں سے کے ای ایس سی کو 670 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 164073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش