0
Thursday 10 May 2012 21:06

بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، وہاڑی سمیت پنجاب میں مظاہرے

بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، وہاڑی سمیت پنجاب میں مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، وہاڑی میں 22، 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث شٹرڈاون ہڑتال کی گئی، مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان نے سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے، صنعتیں بند ہیں اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ 20، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بچے گھروں میں بل بلا رہے ہیں، مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ہم بل دینا بند کردیں گے، انہوں نے کہا کہ بجلی آتی نہیں ہے لیکن بل حد سے زیادہ آجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 160614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش