0
Tuesday 22 May 2012 14:24

امریکہ کیلئے ایک اور مشکل، فرانس کا رواں سال افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا اعلان

امریکہ کیلئے ایک اور مشکل، فرانس کا رواں سال افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ فرانس افغانستان سے اس سال اپنی فوجیں واپس بلا لے گا، اور دنیا کے دیگر ممالک بھی افغانستان سے انخلاء کا شیڈول دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر نے کہا کہ اس سال کے آخر تک فرانس افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلاء شروع کردے گا۔ اولاند کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اتحادی فرانس کے موقف کو تسلیم اور فرانس کی پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو یقین دلایا کہ چند ہفتوں میں وہ مرحلے وار فوجوں کے انخلاء کا شیڈول جاری کر دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سال فرانس کے تین ہزار چار سو فوجی افغانستان سے واپس ہوں گے جو نیٹو افواج کے انخلا سے دو سال قبل ہے جبکہ نیٹو اور امریکہ دو ہزار چودہ میں اپنی افواج واپس بلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 164249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش