0
Wednesday 23 May 2012 23:27

امريکی سينيٹرز نے پاکستان کی طرف سے نيٹو سپلائی کیلئے طلب کردہ فيس کو بھتہ قرار ديديا

امريکی سينيٹرز نے پاکستان کی طرف سے نيٹو سپلائی کیلئے طلب کردہ فيس کو بھتہ قرار ديديا
اسلام ٹائمز۔ امريکي سينيٹ کي آرمڈ سروسز کميٹي کے چيئرمين کارل ليون اور اہم رکن سينيٹر جان مک کين نے نيٹو سپلائي کيلئے پاکستان کي طلب کردہ فيس کو بھتہ قرار ديا ہے. ان کا کہنا ہے کہ امريکا پاکستان کو اتني بھاري فيس ادا نہ کرے۔ امريکي جريدے کو انٹرويو ميں جان مک کين نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان في ٹرک 5 ہزار ڈالر فيس طلب کر رہا ہے۔ ان کے خيال ميں اسے بھتہ کہتے ہيں، امريکا امداد کو اس زمرے ميں نہيں ديکھ سکتا، اب يہ اصولي معاملہ بنتا جا رہا ہے۔ سينيٹ کي آرمڈ سروسز کميٹي کے چيئرمين کارل ليون کا کہنا تھا کہ امريکا سکيورٹي کيلئے پاکستان کو جو فيس ادا کر رہا تھا اس کے مقابلے ميں يہ مطالبہ نامناسب ہے، امريکا کو کبھي اتني زيادہ فيس پاکستان کو ادا نہيں کرني چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 164831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش