0
Thursday 24 May 2012 16:36

لیاقت بلوچ سے برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر کی ملاقات

لیاقت بلوچ سے برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر ایلیسن بلیک، ہیڈ آف کمیونیکیشن ہیلسن چارٹسن اور سیاسی قونصلر جیسپر تھارنٹن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر عالمی، پاکستان اور افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی قوم متفق ہے کہ نائن الیون کے بعد حکومتی پالیسیاں غلط ثابت ہو گئی ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ خطہ میں تازہ جنگ کی بجائے امریکہ خطے سے نکل جائے، افغانستان میں استحکام اور افغان عوام کی مرضی اور خواہش کے مطابق نظام تشکیل دینے کے لیے برطانیہ اور سعودی عرب فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خطہ سے بیرونی مداخلت کے خاتمہ کے لیے سیاسی، جمہوری اور عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 165097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش