0
Thursday 24 May 2012 13:20

دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کو حکومتی فیصلے سے مشروط کر دیا

دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کو حکومتی فیصلے سے مشروط کر دیا
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء و انصارالامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کو حکومتی فیصلے سے مشروط کر دیا ہے اگر 27 مئی سے قبل نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو لانگ مارچ ہر صورت میں ہو گا ورنہ دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس 26 مئی کراچی میں ہونے والے اجلاس میں لانگ مارچ کا نیاشیڈول جاری کریں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، مولانا احمد لدھیانوی ،حافظ سعید و دیگر سے فون پرمشاورت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مولانا  فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ حکومت شگاگو کانفرنس کے موقعہ پر نیٹو سپلائی بحال کرنے کا اعلان نہیں کرسکی ہے یہ دفاع پاکستان کونسل کی بہت بڑی کامیابی ہے دفاع پاکستان کونسل نے تھوڑے عرصے میں حکومت کے قومی غیرت کے منافی کوئی بھی سودا کرنے میں رکاوٹ ڈالی ہے اب بھی دفاع پاکستان کونسل اپنا قومی کردار ادا کرے گی جہاں تک 27 مئی کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کا تعلق ہے تو ہمارا فیصلہ برقرار ہے اگر حکومت نے اس سے قبل نیٹو سپلائی بحال کر دی تو لانگ مار چ ہر صورت ہو گا اور ہم اپنے شیڈول پر عمل کریں گے ورنہ دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس 26 مئی کو کراچی میں طلب کر لیا ہے جس میں ہم نیا شیڈول دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومتی فیصلے سے مشروط ہے حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی دفاع پاکستان کونسل بھی اسی طرح کا فیصلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 165010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش