0
Friday 25 May 2012 03:57

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو سے سید جلال محمود شاہ کی ملاقات

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو سے سید جلال محمود شاہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ، شاہ محمود شاہ اور دیگر رہنماؤں نے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق آکر امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو اور کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی پارٹی کے تحت 29 مئی کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے جماعت اسلامی کی قیادت نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امیر برجیس احمد، ڈپٹی سیکریٹری مسلم پرویز، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سرفراز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسد اللہ بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، شہر میں امن کے قیام کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جو جماعتیں بھی امن کے قیام کیلئے کام کریں گی ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 165271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش