0
Wednesday 9 Dec 2009 13:13
خالد مشعل اور یمن کے صدر کے درمیان ملاقات

فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے: علی عبداللہ صالح

فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے: علی عبداللہ صالح
یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اصل وطن فلسطین ہی ہے جسکا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے، یمن فلسطینیوں کے آزاد وطن اور انکی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل سے ملاقات کے دوران کیا۔ یمنی صدر نے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ تمام فلسطینی متحد ہو جائیں، فلسطینیوں کا اتحاد مسئلہ فلسطین کی بہترین خدمت ہے اور اس موقع کو ضائع کیا گیا تو فلسطین میں انتشار اور انارکی میں مزید اضافہ ہو گا جسکا فائدہ اسرائیل کو ہو گا اور مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری جانب خالد مشعل نے حماس کی جانب سے مفاہمت کیلئے اب تک کی جانے والی کوششوں سے یمنی سربراہ مملکت کو آگاہ کیا۔ خالد مشعل نے یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی مدد اور مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر یمنی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 16604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش