0
Tuesday 29 May 2012 22:36

بہاولپور میں ایپکا کی مطالبات کے حق میں ریلی

بہاولپور میں ایپکا کی مطالبات کے حق میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کے زیر اہتمام تمام نان ڈاکٹرز، سٹاف بشمول سٹاف نرسز، پیرا میڈیکس، کلریکل سٹاف و دیگر عملہ سکیل نمبر ایک تا 19 نے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی، ریلی کی قیادت آل پاکستان پیرا میڈیکل کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اقبال بڈانی نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سکیل نمبر ایک تا 19 نان ڈاکٹرز سٹاف بشمول سٹاف نرسز، پیرامیڈیکس، کلریکل سٹاف و دیگر عملہ کیلئے ہارڈ ایریا الائونس فی الفوری دیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ہارڈ ایریا الائونس نہیں دیا جاتا اس وقت تک روزانہ کی بنیاد پر مسلسل پرامن احتجاج کو جاری رکھا جائیگا۔
 
ملک محمد اکرم ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف، فرزانہ نازی صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن، مونیکا جلال صدر نرسنگ سٹاف بہاولپور، چوہدری یونس جٹ، اکبر علی کرسٹوفر، خادم حسین، چوہدری عبدالرزاق، شوکت ناز، عمران نذیر، محمدآصف سمیت دیگر نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر محمد اقبال بڈانی نے کہا کہ درجہ چہارم کا سروس سٹرکچر اور دسمبر 2011ء سے جاری 300 روپے ماہانہ کنونس الائونس پنجاب حکومت فی الفور ادا کرے تاکہ غریب ملازمین، مہنگائی کے اس دور میں زندہ رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 166653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش