0
Wednesday 4 Apr 2012 00:45

بہاولپور، پیرا میڈیکل سٹاف کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

بہاولپور، پیرا میڈیکل سٹاف کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع بہاولپور کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کے مرکزی سیکرٹری محمد اقبال بڈانی، ضلعی صدر ملک محمد اکرم، نرسنگ سٹاف کی ضلعی صدر مونیکا، ینگ نرسنگ کی فرزانہ ناز، ممتاز خان، چوہدری یونس جٹ، چوہدری عبدالرزاق، محمد اکبر علی، عاصم مختار، نثار اقبال اور کثیر تعداد میں نرسنگ سٹاف کی کلریکل سٹاف اور پیرا میڈیکس سکیل نمبر ایک سے سولہ سکیل تک نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر محمد اقبال بڈانی اور ملک محمد اکرم نے مشترکہ طور پر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جولائی۲۰۰۷ء سے ہارڈ ایریا الائونس جوکہ ڈاکٹرز کو دیا جارہا ہے لیکن نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکس کو اس سے محروم رکھا گیا ہےکا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیرامیڈیکس کا ہیلتھ پروفیسر الائونس اور درجہ چہارم پنجاب پیرامیڈیکس کا سروسز سٹرکچر کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران کنوینس الائونس بحال کر دیا گیا، جس پر ہم پرنسپل کیو ایم سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اگر 10 اپریل تک ہارڈ ایریا الائونس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو مقامی ایم این اے میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ کا گھیرائو کیا جائیگا اور غیر معینہ مدت تک پرامن احتجاج جاری رہے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے خو دسوزی پر مجبور ہیں، پیرامیڈیکس کے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیاجائے۔
خبر کا کوڈ : 150196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش