0
Wednesday 30 May 2012 01:47

کوہستان، قتل کا فتویٰ دینے والا مولوی ساتھیوں سمیت گرفتار

کوہستان، قتل کا فتویٰ دینے والا مولوی ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع کوہستان میں شادی کی تقریب میں گانا گانے اور رقص کرنے پر چار خواتین اور دو نوجوانوں کے قتل کا فتویٰ دینے والے مولوی کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق پولیس نے مولوی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اس نے فتویٰ جاری کرنے کی تردید کی ہے، مولوی کا کہنا ہے کہ فتویٰ میں اس کا کوئی کردار نہیں اور اس کے نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کے گائوں گادا میں ایک شادی کی تقریب میں چار خواتین اور دو نوجوانوں کے ایک ساتھ رقص کرنے کی موبائل ویڈیو سامنے آنے پر مذکورہ مولوی نے انہیں قتل کرنے کا فتویٰ جاری کیا تھا، ڈی پی او نے بتایا کہ یہ ویڈیو تین ماہ قبل ریکارڈ کی گئی اور بعد ازاں اس کی تدوین ہوئی تاکہ ان لوگون کو پھنسایا جائے ڈی پی او نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ لڑکیوں کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 166727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش