0
Monday 4 Jun 2012 07:45

قوم کو کھوکھلے دعوؤں پرمبنی بجٹ سے کوئی دلچسپی نہیں، پاکستان سنی تحریک

قوم کو کھوکھلے دعوؤں پرمبنی بجٹ سے کوئی دلچسپی نہیں، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماڈاکٹرزاہدحبیب قادری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ لفظوں کے ہیرپھیر اور شعبدہ بازیوں سے عبارت ہے۔ نئے بجٹ سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس ظالمانہ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکمرانوں نے مسلسل چار سال تک غریب عوام کا خون نچوڑنے کے سواکچھ نہیں کیا۔ قوم کو کھوکھلے دعوؤں اورجھوٹے وعدوں پرمبنی بجٹ سے کوئی دلچسپی نہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا تجویزکردہ بجٹ قوم کو مہنگائی بے روز گاری اور غربت سے ہرگز نجات نہیں دلاسکتا۔ پاکستان سنی تحریک اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرزاہدقادری نے کہا کہ گذشتہ 4سالوں سے مہنگائی کا طوفان بپا ہے‘ اس بجٹ میں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ غربت‘ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ اور قرضوں سے نجات کا حل اس بجٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے قرضوں کے معاملے میں صرف 4سالہ دورحکومت میں گذشتہ 61سال کا ریکارڈتوڑ دیاہے۔ حکمران اپنے اللوں تللوں کو پالنے کیلئے ملک کو مزیدقرضوں کی دلدل میں نہ دھکیلیں۔ حکومت کی سب سے بڑی نا اہلی توانائی کے بحران پر قابو پانے میں ناکامی ہے۔ ملک میں بجلی کے بدترین بحران نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ غیر اعلا نیہ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا دُوبھر ہو چکا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے با عث ملک بھر میں کا رو باری سرگرمیاں ما ند پڑ چکی ہیں۔ کاروبار کے پِیک آورز میں لوڈ شیڈنگ کرکے کارو باری سر گر میوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہی جس کے باعث طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ڈاکٹرزاہدقادری نے کہا کہ حکومت اگرمعیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے کہ اسے ٹیکس کے نظام کو شفاف اور ٹیکس کی شرح کو کم کرنا ہوگا۔ جب تک خود انحصاری کی پالیسی اختیارکرکے قرضوں کی معیشت سے جان نہیں چھڑائی جاتی ملک میں معاشی استحکام آسکتا ہے اور نہ ہی عوام کو کوئی ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ جمہوری نظام میں بجٹ کی ترجیحات عوامی امنگوں کے مطابق بنائی جاتی ہیں جبکہ ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے بجٹ کو عوام پر ٹھونستے ہیں۔ رو ٹی کپڑا اور مکان کے دعوئے داروں نے عوام سے زندگی کی بنیادی ضروریا ت اور جینے کا حق چھین لیا ہے۔ حکمرانوں نے قوم کو صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری، بدامنی، غربت، مہنگائی، لا قانیونیت اور دہشت گردی جیسے تحفے دیے ہیں، عوام موجودہ حکمرانوں سے کوئی خیر کی توقع نہ رکھیں اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے پاکستان سنی تحریک کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 167915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش