0
Friday 8 Jun 2012 00:15

ايران پر حملے سے طویل جنگ شروع ہو سکتی ہے، مور دوگان

ايران پر حملے سے طویل جنگ شروع ہو سکتی ہے، مور دوگان
اسلام ٹائمز۔ اسرائيلی جاسوس ايجنسی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ايران پر حملہ کی صورت ميں طویل جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ ايرانی ريڈيو کے مطابق اسرائيلی خفيہ ايجنسی موساد کے ايک سابق سربراہ مور دوگان نے کہا ہے کہ ايران پر حملہ کی صورت ميں اسرائيل کی سلامتی کے لئے سنگين خطرات لاحق ہو سکتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيلی حکومت کو اس خطرناک منصوبے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائيل نے ايران کی ايٹمی تنصيبات پر حملہ کيا تو پانچ منٹ کے اندر عرب خطے ميں طويل جنگ چھڑ جائے گی۔ اسرائيلی حکومت کو چاہيے کہ وہ اس طرح کی غلطی نہ کرے جو کہ ملک کی سلامتی کو خطرناک صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے اور خطے ميں جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش