0
Friday 8 Jun 2012 03:10

آغا جعفر امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے، آیت اللہ بہاؤالدینی

آغا جعفر امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے، آیت اللہ بہاؤالدینی
اسلام ٹائمز۔ آغا جعفر امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے، آغا جعفر عارف بااللہ تھے، آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے عالم باعمل، عالم ربانی مرحوم آغا جعفر نقوی کی برسی کے موقع پر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی کے مترجم کے فرائض حجتہ السلام و المسلمین مولانا رضی جعفر نقوی نے انجام دیئے۔ سیمینار میں آغا جعفر نقوی کے فرزندان کے علاوہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے کہا کہ آج سے اکیس سال قبل خانہ فرہنگ کے ایک پروگرام میں میری آغا جعفر سے ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات سے میرے دل میں ان کے لئے خاص محبت پیدا ہوئی، انہوں نے آغا جعفر کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہج البلاغہ میں امام علی ع نے جو متقین کی صفات بیان کی ہیں، ان میں سے اکثر و بیشتر صفات آغا جعفر میں موجود تھیں، آغا جعفر نے اسلام کے ہر پہلو کو اپنے اندر سمو لیا تھا، وہ امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے۔

نمائندہ ولی فقیہہ کا کہنا تھا کہ حقیقی عارف وہ ہوتا ہے کہ جو خدا سے کہے کہ میرا مال و اسباب، میری جان، میری اولاد، میرا سب کچھ تیرا ہی ہے اور مرحوم آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک عالم ربانی تھے کہ جن کے در سے علم اور حرارت حاصل کئے ہوئے لوگ آج بھی معاشرے میں متحرک نظر آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آغا جعفر اس دنیا سے نہیں گئے بلکہ اپنے ان شاگردوں کی صورت میں آج بھی زندہ ہیں کہ جو آج بھی خوف خدا میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس معاشرے میں اپنی اجتماعی فعالیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 169209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش