0
Saturday 9 Jun 2012 05:47

ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام میں ناکام ہوچکے ہیں، شاہی سید

ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام میں ناکام ہوچکے ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے پی ایس 96 کے صدر انور زیب موسیٰ خیل کے بھانجے نور رحمٰن کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی، قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے شہر کراچی کو سیاسی کارکنوں اور معصوم عوام کی مقتل گاہ بنا دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کی روک تھام کے لئے حکومتی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے کراچی میں شہریوں کے درمیان امن اور بھائی چارے کی فضا بحال کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 169450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش