0
Thursday 12 Apr 2012 17:27

کراچی میں ظلم و دہشت کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، شاہی سید

کراچی میں ظلم و دہشت کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ظلم و دہشت کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، 75 سالہ بوڑھے شخص کی ٹارگٹ کلنگ، بربریت اور بے رحمی کی بدترین مثال ہے، پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے ممبر حاجی محمد دین بابر کی ٹارگٹ کلنگ ہمارے لیے ناقابل فراموش المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی حاجی محمد دین بابر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں، قومی حقوق کے لیے حاجی محمد دین بابر کی جدوجہد اور قربانی انتہائی قابل تحسین ہے۔

شاہی سید نے کہا کہ حاجی محمد دین بابر کے قاتلوں کی فوری طور گرفتار کیا جائے، آخر ہم کب تک اپنے رہنماؤں اور کارکنان کے جنازے اٹھاتے رہیں گے، عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے امن کے لیے ہر قسم کی قربانی دے چکی ہے، ا س سے زیادہ کوئی ہم سے توقع نہ کرے، کارکنان پرامن رہیں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی جتنی جلدی کی جائے اتنا بہتر ہے، عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے امن کے لیے قربانیوں کی انمٹ تاریخ رقم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 152728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش