0
Saturday 9 Jun 2012 17:38

دفتر خارجہ نے پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق امریکی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا

دفتر خارجہ نے پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق امریکی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مہم جاری رکھے ہوئے ہے، امریکی وزیر دفاع کا بیان پاک افغان سرحد اور افغانستان میں قیام امن کی حقیقی صورتحال کے برعکس ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنانے اور پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کسی کو اس معاملے پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ حقانی نیٹ ورک کا نام لیئے بغیر ترجمان نے کہا کہ جاری انسداد دہشت گردی مہم کس کے خلاف، کیسے اور کب شروع کرنی ہے اس کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت نہیں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ : 169644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش