0
Monday 11 Jun 2012 19:49

فساد کو جہاد کا نام دینا درست نہیں، مولانا شیرانی

فساد کو جہاد کا نام دینا درست نہیں، مولانا شیرانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا محمد خان شیرانی نے ژوب میں دارالعلوم اسلامیہ کی سالانہ تقریب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اور علماء کرام مسلمانوں کی رہنمائی کے ادارے ہیں۔ مغربی قوتیں اور طاغوتی ایجنٹ، کرائے کے قاتل علماء کرام اور دینی مدارس کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ تمام لادینی اور مغربی قوتیں متحد ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مصروف عمل ہیں۔ ملک اور خطے میں تمام خطرات اور فسادات جاسوسوں کی وجہ سے ہیں۔ قوم پرست لوگوں کو لسانی اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کر کے کمزور کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آپس میں دست و گریباں ہو کر کمزور جبکہ دشمن مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فساد کو جہاد کا نام دینا ہرگز درست نہیں۔ جب تک امت مسلمہ میں نسل پرستی اور فرقہ واریت ختم نہیں ہوگی حالات بہتر نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے قاتل اور غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ اسلحہ کی نمائش اور سرعام کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 170194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش